Pak Studies Notes For 10th Class

مطالعہ پاکستان                           
نوٹس پہلا چیپٹر                         

مختصر سوالات کے جوابات دیں۔
سوال۔یونین کونسل کے دو فرائض تحریر کریں۔
جواب۔یونین کونسل اپنی حدود کے اندر سیکیورٹی کا انتظام کرتی ہے
اپنے علاقے کے اندر ترقی اور خوشحالی کے لیے سالانہ پروگرام بناتی ہے۔

سوال۔اعلان واشنگٹن کیوں ہوا؟
جواب۔ مئ1999میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کارگل کے مقام پر لڑائی ہوئی۔جولائی1999میں امریکی صدر بل کلنٹن کے کہنے پر میاں محمد نواز شریف نےامریکہ جا کر جنگ بندی کے اعلامیہ پر دستخط کر آئے اس کو اعلان واشنگٹن کہتے ہیں۔

سوال۔صدر غلام اسحاق خاں نے کن الزامات کے تحت بے نظیر کی حکومت بر طرف کر دی؟
جواب۔6اگست 1990کو صدر غلام اسحاق خاں نے آئین2- 58بی کو استعمال کرتے ہوئے بے نظیر حکومت پر کرپشن کے الزامات لگا کر ان حکومت کو بر طرف کر دیا۔

سوال۔مشرف دور حکومت میں خواتین کے لیے گئے دو اقدامات لکھیں۔
جواب۔قومی اور صوبائی اسمبلی میں خواتین کے لیے مخصوص نشستوں کے علاوہ ان کو جنرل نشستوں پر انتخاب لڑنے کی اجازے دے دی۔
فوج میں خواتین کے لیے براہ راست کمیشن رکھا گیا۔

سوال۔امریکہ نے کس قانون کے تحت پاکستان کو دفاعی سامان کی فراہمی بند کر دی۔
جواب۔امریکہ نے پاکستان کو پریسلر تر میم کے قانون کے تحت پاکستان کو دفاعی سامان کی فراہمی بند کر دی۔

سوال۔اعلان لاہور سے کیامراد ہے؟
جواب۔1999میں بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجبائی بس کے ذریعے خیر سگالی کا پیغام لے کر لاہور آئے۔میاں نواز شریف نے ان کا استقبال کیا ۔دونوں لیڈروں نے آپس کے تعلقات معمول پر لانےکے لیے کئی اقدامات کا اعلان کیا ۔ایک مشتر کہ اعلامیہ پر دستخط بھی ہوئے اس کو اعلان لاہور کہتے ہیں۔

سوال۔1973 کے آئین کو وفاقی آئین کیوں کہا جاتا ہے؟
جواب۔ پہلے آئینوں کی طرح 1973 کے آئین میں بھی پاکستان کو وفاقی مملکت قرار دیا گیاہے۔اس لیے 1973 کے آئین کو وفاقی آئین کہا جاتا ہے۔

سوال۔ وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو نے زرعی زمین کی انفرادی ملکیت کتنی مقرر کی گئی؟
جواب۔ ذوالفقارعلی بھٹو نے زرعی زمین کی انفرادی حد ملکیت 150 ایکڑ نہری اور300 ایکڑ بارانی مقرر کی گئی۔

سوال۔حبیب بنک اور یو بی ایل کی نجکاری کتنے روپوں مین کی گئی؟
جواب۔ دسمبر2004 میں حبیب بنک کو صرف 22بلین اور یو بی ایل کو 13بلین میں بیچ دیا گیا۔

سوال۔ امید واروں کے لیے بی۔اے کی شرط کس الیکشن میں لازمی قرار دی گئی؟
جواب۔2002ء کے انتخابات میں امیدواروں کے لیے بی۔اے کی شرط لازمی قرار دی گئی۔

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

Chemistry Notes Chap3

Chem Notes 1st Year Chap 1